کامیابی کا راز
کامیابی کا راز: یہ شخص خود پارس ہے ، جسے چھو لے سونا ، تین سادہ سے راز وارن بفٹ
کامیابی ہر کسی کی خواہش اور اسی کے لیے ہم کوشش کرتے یں لیکن کامیابی کسی کسی کامقدر آخر “کامیابی کا راز ” کیا ہے؟
ہرانسان اپنی کامیابی خود مقرر کرتا ہے، کسی کے لیے کامیابی دولت ہے تو کسی کے لیے ناموری،سادہ سے چند اصول دنیا کے ایک امیر ترین فرد کی زندگی سے، جنہیں ہر کوئی اپنا سکتا ہے ۔۔
وارن بفٹ کی کامیابی کے اصول
Contents show
وارن بفیٹ کا شمار دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور انسان دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انکی مجموعی مالیت کا تخمینہ $97.5 بلین ہے۔
وہ اوماہا، نیبراسکا میں واقع ایک ہولڈنگ کمپنی کے بانی ہیں۔ متعدد کاروباروں کےمالک ہیں۔ معیشت اور بازاروں کے مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ناشتہ کی میز پر جس کمپنی کے بارے میں بات کر لیں تو لنچ تک کمپنی کے شیئر ڈبل پرائس پر بکتے ہیں ۔۔۔
وارن بفٹ نے گیونگ وپلیج نامی مہم چلائی، جو کہ امیر افراد کو اپنی دولت کا کم از کم نصف خیراتی کاموں میں عطیہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔
دنیاکےبا اثر تریں افراد میں وارن بفٹ نام عرصہ دراز سے موجود ہے لیکن زیادہ
چکا چوند سے گریزاں اور درویشی کی زنگی گزارتے ہیں۔
وارن بفٹ کی زندگی کا مختصر جائزہ
وارن کی کامیابیوں پرکئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں،اس لیے چند نکات مختصرا۔۔۔۔۔۔
1-وارن بفٹ نے زندگی میں پہلی انوسٹمنٹ اس عمر میں کی جس عمر میں ہمارے ہاں بچہ مارکیٹ تک اکیلا بھیجنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔
2- وارن بفٹ نے بچت کرکے شیئر مارکیٹ میں انوسٹمنٹ اور پنسلیں تراشنے والی مشین لگانے سے کاروبار کا آغا۔ کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ۔۔۔۔۔
2 – چودہ سال کی عمر تک وارن 40 ایکڑ زمیں کا مالک اور اپنے والد کے کاروبار میں انوسٹمنٹ کر چکا تھا ۔
3-انہیں بیسویں صدی کا سب سے بڑا مالیاتی اثر پذیر شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،
4-وارن کبھی چکا چوند کے پیچھے نہیں بھاگا
5-اسی گھر میں رہتا ہے جو اس نے اوائل جوانی میں خریدا تھا۔
6- سادہ زندگی اور نام کے ساتھ فلاسفر کا ٹیگ
7-بل اینڈ مالینڈا فاؤنڈیشن کو اپنی 99 فیصد دولت دینے کا اعلان کیا ۔۔۔۔
8-دولت مرتکز رکھنے کے قائل نہیں ۔کی زندگی سے جو ہر کوئی اپنا سکتا ہے بشرتیکہ۔۔۔۔