لیول پلئنگ فیلڈ
لیول پلئنگ فیلڈ
لیول پلئینگ فیلڈ کا دور دورہ ہے ۔ کوئی مانگ دہا ہے. اور کسی کو مل رہی ہے۔ حد تو یہ کہ عدالتوں میں بھی لیول پلئنگ فیلڈ کی گونج سنائی دیتی رہی ہے۔ سیاسی لیول تو خدا جانے لیول ہوگا یا نہیں دنیا میں ایک فیلڈ لیول ہو گئی ہے۔
ماضی کو دیکھیں تو انیسویں صدی صنعت کی تھی، ہم نے کپاس اگائی اور زیر جامے سیئے، بیسویں صدی ٹیکنالوجی کی تھی ہم نے موٹروے سے میٹرو بنائی، اکیسویں صدی
آرٹیفیشل انٹیلیجنس
کی ہے اور ہماری ابھی تک آزادی فائنل نہیں ہو رہی۔
زمانہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ آج ایک میٹرک پاس اور ایک یورپی یونیورسٹی کا تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی برابر ہو گئے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے برج الٹا دئیے ہیں۔ مسابقت کی بات کریں تو دنیا کے وہ ادارے جہاں ہر وقت قابلیت کی سی وی پر نوکریاں موجود رہتی تھی ڈاون سائزنگ پر جا رہے ہیں۔ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ گوگل جیسا بڑا ادارہ مستقبل قریب 35000 افراد
کو نوکری سے فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔